پرچی کے طعنے ملنے پر شاور کے نیچے روتا تھا امام الحق کا انکشاف

اب بھی اگر میں صفر پر آؤٹ ہوجاؤں تو لوگ پرچی پرچی کہنا شروع ہوجاتے ہیں، بیٹر


Sports Desk June 19, 2023
اب بھی اگر میں صفر پر آؤٹ ہوجاؤں تو لوگ پرچی پرچی کہنا شروع ہوجاتے ہیں، بیٹر۔ فوٹو : فائل

پاکستانی بیٹر امام الحق کہتے ہیں کہ پرچی کے طعنے پر شاور کے نیچے روتا تھا۔

امام الحق نے یہ انکشاف 'ایکسپریس' کے پروگرام 'ٹالک ٹالک' میں بات چیت کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے ڈیبیو کیا تو اس وقت میری عمر 23 برس تھی، میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں آیا مگر میرے چچا انضمام الحق اس وقت چیف سلیکٹر تھے، اس لیے مجھے پرچی کہا جانے لگا۔


یہ بھی پڑھیں: امام الحق کیسے افتخار، حارث کے بارے میں رائے دے سکتے ہیں؟ جنید خان کا سوال


انہوں نے کہا کہ میں ٹورز کے دوران اپنا موبائل منیجر کو دے دیتا تھا، شاور کے نیچے آنسو بہاتا تھا مگر اب یہ چیزیں کم ہو گئی ہیں، اس کے باوجود اب بھی میں ٹورز میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا، ٹویٹر اور انسٹاگرام وغیرہ استعمال نہیں کرتا، صرف واٹس ایپ دیکھتا ہوں۔




بیٹر کا کہنا تھا کہ اب بھی اگر میں صفر پر آؤٹ ہوجاؤں تو لوگ پرچی پرچی کہنا شروع ہوجاتے ہیں، ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ 5 میں شامل ہونا ایک اعزاز ہے، اس کے ساتھ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کرنا ہے، ویسے میرے لیے اپنی رینکنگ سے ٹیم کا ٹاپ 3 میں موجود ہونا زیادہ اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔