برطانیہ میں بھارتی طالبعلم کو لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی پر قید کی سزا

20 سالہ بھارتی طالب علم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی


ویب ڈیسک June 19, 2023
پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا:فوٹو:سوشل میڈیا

برطانیہ میں نشے میں دھت خاتون سے جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی طالب علم کو سزا سنا دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون سے زیادتی کا واقعہ ویلز کے دارالحکومت کارڈف میں پیش آیا تھا۔ بھارتی طالب علم نشے میں مدہوش خاتون کو کلب کے باہر سے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

برطانوی عدالت نے ریپ کے مجرم 20 سالہ بھارتی طالب علم پریت وکال کو 6 سال اور 9 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ بھارتی طالب علم نے عدالت میں ریپ کا اعتراف کیا تھا۔



ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق 20 سالہ پریت وکال برطانوی یونیورسٹی میں انجینیرنگ کا طلب علم ہے۔ اس نے متاثرہ لڑکی کو ویلز میں نارتھ روڈ کے علاقے کے ایک گھر میں ریپ کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ریلیز کردی گئی جس میں بھارتی طالب علم کو لڑکی کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے بڑے پیمانے پر تحقیقات کی گئیں جس کے بعد پریت وکال کی شناخت ہوئی اور اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں