لاہور نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر واردات کرنیوالا ملزم گرفتار
ڈولفن ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ملزم مشین کا مین لاک توڑ چکا تھا، ترجمان
شاہدرہ ٹاؤن میں نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر واردات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کی، ڈولفن ٹیم کو کال موصول ہوئی کہ ایک شخص اے ٹی ایم مشین توڑ کر رقم نکال رہا ہے جس پر ڈولفن ٹیم نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈولفن ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ملزم مشین کا مین لاک توڑ چکا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ہتھوڑی و دیگر ٹولز برآمد کر لیے گئے، ملزم عرفان ریکارڈ یافتہ ہے جسے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کی طرف سے بروقت ریسپانس پر ڈولفن ٹیم کو شاباش پیش کی گئی۔