فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
27جنوری اور 13 جون کے نوٹس کو غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دینے کی استدعا
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
فواد چوہدری کی طرف سے ان کے بھائی فیصل فرید نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ سابق وفاقی وزیر کی 27جنوری اور 13 جون کے نوٹس کو غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دیا جائے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں درج مقدمے میں مجھے گرفتار کیا گیا، اسی نوعیت کے الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس اختیارات سے تجاوز اور خلاف قانون ہے۔