9 مئی واقعات پی ٹی آئی رہنماؤں کے موبائل ڈیٹا کی تفصیل طلب

سابق گورنرکے پی کے شاہ فرمان سمیت 3 سابق صوبائی وزرا کے موبائل نمبرز تیسری مرتبہ چھان بین کے لئے بھجوا ئے گئے


Staff Reporter June 19, 2023
پی ٹی آئی کے 40 سابق وزرا، ارکان اسمبلی اوررہنماؤں کے موبائل نمبر بند آرہے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی:فوٹو:فائل

جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے 9 مئی کو پیش آنے واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کے موبائل ڈیٹا کی تفصیل طلب کر لی گئی۔

سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش سابق صوبائی وزیر خزانہ اور تیمور جھگڑا کے موبائل نمبرز تیسری مرتبہ چھان بین کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے 11 سابق وزرا اور اہم رہنماؤں کے موبائل ڈیٹا کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق تحریک انصاف کے 40 روپوش سابق وزرا ، ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے موبائل نمبرز بند آرہے ہیں۔ انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب سابق وزرا کے نام بھی واچ لسٹ میں ڈال دئیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں پر تھانہ کابلی، پولیس اسٹیشن شرقی میں مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |