خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

9 مئی کو عسکری ٹاور پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے جس میں خدیجہ شاہ نامزد ہیں

9 مئی کو عسکری ٹاور پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے جس میں خدیجہ شاہ نامزد ہیں (فوٹو : فائل)

9 مئی کو عسکری ٹاور پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلبرگ میں پلازے میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


پولیس نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں تفتیش کے لیے خدیجہ شاہ کو جیل سے طلبی کروائی تھی جب کہ عدالت سے خدیجہ شاہ سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور نہیں کیا۔

واضح رہے کہ تھانہ گلبرگ میں 9 مئی کو پلازے میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے، قبل ازیں خدیجہ شاہ جناح ہاؤس کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید تھیں۔
Load Next Story