پاک فوج کے جوان ملک کی شان عزت اور وقار ہیں الطاف حسین

اللہ تعالیٰ کے بعد پاک افواج کے جوان ملک کی حفاظت پر مامور ہیں، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک April 30, 2014
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے ، الطاف حسین فوٹو:ؒ فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کی یاد میں یوم شہداء کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان ملک کی شان ،ملک کی عزت اور ملک کا وقار ہیں۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد پاک افواج کے جوان ملک کی حفاظت پر مامور ہیں جو شدید گرمی، سردی اور حالات و جان کی پروہ کئے بغیر ملک کی سرحدوں پر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام چند لمحوں ہی صحیح کم ازکم چین اور سکون کی نیند سوجاتے ہیں۔ سیاسی ومذہبی جماعتیں ،سماجی تنظیمیں اورانسانی حقوق کی تنظیمیں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی حفاظت اور بقاء کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرآنہ پیش کرنے والے مسلح افواج کے شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کیلئے ہر ممکن تعاون کریں۔

الطاف حسین نے ملک کی حفاظت اور دہشت گردو ں کا مقابلہ کر تے ہوئے ہزاروں جانوں کا نذرآنہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔ زخمی جوان جلد از جلد مکمل صحت یاب ہوں کر ایک مرتبہ پھر ملک کے دفاع کے لئے اپہنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |