چنیوٹ گھر میں آگ لگنے سے 5 بچے جھلس کر جاں بحق
گھر والوں کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت وہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
چک 468 میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 5 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقے چک 468 کے گھر میں 2 بھائیوں جعفر اور رفیق کے بچے کھیل رہے تھے کہ گھر میں رکھے گندم کے بھوسے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ اس قدر تیزی سے پھلی کہ گھر میں موجود بچوں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا اور 5 بچے جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، جاں بحق ہونے والوں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا اور معجزانہ طور پر بچ جانے والے بچے کو بحفاظت باہر نکالا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور بچوں کے والدین دھاڑے مار مار کر رونے لگے، گھر والوں کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت وہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔