یونان کشتی حادثہ حکومت انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کا کڑا محاسبہ کرے نواز شریف
یونان میں پیش آنے والا کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ قائد مسلم لیگ ن
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نے یونان حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا حکومت کڑا محاسبہ کرے۔
مزید پڑھیں: کشتی حادثہ؛ یونان کوسٹ گارڈ نے ڈوبتے لوگوں کو نہ بچاکر ظلم کیا، وزیر دفاع
انہوں نے مطالبہ کیا کہ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ نوازشریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: کشتی حادثہ؛ وفاقی حکومت کا 78 میتوں کی شناخت کیلیے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے یونان کشتی حادثے میں مرنے والے 78 افراد کی میتوں کی شناخت کیلیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ڈی این اے کے لیے کوآرڈینشن سیل بنانے کی ہدایت جاری کردی، جس میں وزارت داخلہ،وزارت خارجہ، وزارت صحت،وزارت اورسیز پاکستانی اورایف آئی اے کے نمائندہ شامل ہوں گے۔