استحکام پاکستان پارٹی کی اپنے اراکین کو حکومت سے علیحدگی کی ہدایت

پارٹی صدر نے عون چوہدری اور نعمان لنگڑ یال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں،ترجمان

فوٹو: فائل

ملکی سیاسی منظرنامے پر ابھرنے والی نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے پی ڈی ایم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے وفاقی کابینہ میں موجود ارکان کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے وفاقی کابینہ میں موجود عون چوہدری اور نعمان لنگڑ یال کو اپنے عہدوں سے فوری مستعفی ہوننے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔


فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اپنی آزادانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کے ازالے، ملکی مفاد اور عوام میں نچلی سطح تک رسائی کے لیے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد تشکیل دیا جائے گا۔

 
Load Next Story