پولیومہم قاضی اورفضل الر حمن سے مدد لینے کا فیصلہ

عالمی ادارہ صحت کوانسدادپولیو مہم میںشریک ٹیموں کوبراہ راست ادائیگی کی اجازت

عالمی ادارہ صحت کوانسدادپولیو مہم میںشریک ٹیموں کوبراہ راست ادائیگی کی اجازت۔ فوٹو: فائل

حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن اور قاضی حسین احمد سمیت دوسرے علما سے پولیو مہم میں تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


دوسری طرف حکومت نے عالمی ادارہ صحت کو انسداد پولیو مہم میں شریک ٹیموں کوبراہ راست ادائیگی کی اجازت بھی ددے دی ہے ۔ اس بات کا فیصلہ انسداد پولیوکے پروگرام میں بدعنوانی روکنے کیلیے کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطا بق ڈھائی لاکھ پولیو ورکرز کو 3 بینکوں کے ذریعے معاوضہ ملے گا۔ پولیو ورکرز کو رقم حاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈ دکھانا ہو گا۔ 3روزہ مہم کیلیے سپروائزر کو 2 ہزار، ڈاکٹر کو 3 ہزار اور ورکر کو ایک ہزار روپے ملیں گے ۔
Load Next Story