مہنگائی کے مارے عوام کے لئے خوشخبری ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی

قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 177 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 681 روپے سستا ہوگیا۔


ویب ڈیسک April 30, 2014
ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس کی قیمت 90 روپے فی کلو گرام پر آگئی ہے فوٹو: فائل

مائع گیس کی تقسیم کار کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو تک کمی کردی ہے جس کے بعد کراچی سمیت ملک کے بعض علاقوں میں اس کی قیمت 90 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہے۔

ایل جی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مائع گیس کی قیمتوں میں کمی اور ملک میں کھپت کے پیش نظر ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے کمی کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر 177 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 681 روپے سستا ہوگیا۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس کی قیمت 90 روپے فی کلو گرام پر آگئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں فی کلو گرام مائع گیس 100 سے 120 روپے میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں