سپریم کورٹ میں 26 ہزار 716 مقدمات التوا کا شکار

گزشتہ عدالتی سال کے دوران11423کیسزکا فیصلہ ہوا، 12902نئے مقدمات دائر ہوئے.

گزشتہ عدالتی سال کے دوران11423کیسزکا فیصلہ ہوا، 12902نئے مقدمات دائر ہوئے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں 26 ہزار 716 مقدمات زیرالتواء ہیں ۔


ان مقدمات میں21511عام اور حقوق انسانی سے متعلق 5205 ہیں ۔ گزشتہ عدالتی سال یکم ستمبر 2011ء سے31اگست 2012ء کے دوران سپریم کورٹ میں12902نئے مقدمات دائرہوئے جبکہ اس دوران 11423مقدمات کا فیصلہ ہوا ۔ سپریم کورٹ میںبیس ہزارسے زائد عام مقدمات پہلے سے زیرالتوا تھے ۔ گزشتہ عدالتی سال کے دوران اسلام آباد مرکزی سیٹ پر 6757نئے مقدمات داخل ہوئے جبکہ 6227 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ۔

لاہور رجسٹری میں 4315نئے مقدمات کا اندارج ہوا اور 4296کافیصلہ ہوا ۔ کراچی میں گزشتہ عدالتی سال یکم ستمبر 2011ء سے اکتیس اگست 2012ء تک 647 مقدمات دائرہوئے اور 594کیس نمٹائے گئے ۔ پشاور رجسٹری میں 833نئے مقدمات دائر ہوئے اور492مقدمات کا فیصلہ ہوا ۔ کوئٹہ رجسٹری میں 350 مقدمات دائر ہوئے اور 230 کیس نمٹائے گئے ۔ گزشتہ عدالتی سال کے دوران سپریم کورٹ کے حقوق انسان سیل نے 43458 درخواستیں موصول کیں جن میں سے 38253 درخواستیں نمٹائی گئیں۔
Load Next Story