کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے نیوی اہلکار سمیت 8 افراد جاں بحق

میمن گوٹھ سے 4 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنک کرکے قتل کیا گیا، ڈی آئی جی ایسٹ


ویب ڈیسک April 30, 2014
لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے،پولیس فوٹو:فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں نیوی اہلکار سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت میں موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان نیوی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، مقتول فیاض علی پی این ایس نصر میں تعینات تھا جب کہ حادثے کے وقت نیوی کے اعلیٰ افسر کی گاڑی میں سوار تھا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کی مزاحمت نہیں لگتا تاہم شبہ ہے کہ حملہ آوروں نے اہلکار کو ٹارگٹ کرکے مارا لیکن یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ ٹارگٹ ڈرائیور یا نیوی کا افسرا تھا۔

اس سے قبل کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ میمن گوٹھ سے برآمد ہونے والی لاشیں 4 گھنٹے پرانی جبکہ انہیں اغوا کرنے کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر قریب سے فائرنک کرکے قتل کیا گیا، مقتولین کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں، پولیس کے مطابق میمن گوٹھ سے برآمد ہونے والی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول سمیت دیگر شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب عوامی کالونی کورنگی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ظاہر شاہ جاں بحق اور اس کا دوست زخمی ہو گیا، کورنگی ناصر جمپ کے قریب 40 سالہ امان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے باچہ خان چوک پر فائرنگ سے بھی ایک شخص مارا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں