نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار
آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان وجہ تنازعہ نہیں بننا چاہتا، سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق صدر آصف زرداری اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وجہ تنازعہ نہیں بننا چاہتا اور یہ عدم استحکام بورڈ کے لیے اچھا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذکا اشرف بمقابلہ نجم سیٹھی؛ حلیف سیاسی جماعتوں کے درمیان میچ پڑگیا
انہوں نے لکھا کہ ان حالات میں میں چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا امیدوار نہیں تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ 21 جون کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت پوری ہورہی ہے، اس سے پہلے وزیراعظم کی جانب سے نئے پی سی بی سربراہ کے لیے باقاعدہ دوافراد کی نامزدگی کا خط جاری کیا جانا ہے۔ پی سی بی بورڈ آف گورنز خصوصی اجلاس میں پیٹرن کے نامزد دو افراد میں سے کسی ایک کو نئے سربراہ کے طورپر چنیں گے۔