نجم سیٹھی کے جانے سے بورڈ ملازمین میں بےچینی کی لہر دوڑ گئی

نئے چیرمین کی آمد سے اعلیٰ عہدوں میں بھی اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے، ذرائع


Sports Reporter June 20, 2023
نئے چیرمین کی آمد سے اعلیٰ عہدوں میں بھی اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے، ذرائع (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑی تبدیلیوں کی پیش نظر ملازمین میں ایک بار پھر بےچینی کی لہر ڈور گئی۔

مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی جانب سے بورڈ الیکشن میں دستبرداری کے اعلان کے بعد ذکاء اشرف کا چیئرمین پی سی بی کے طور پر تقرر یقینی نظر آرہا ہے جس کے بعد اعلیٰ عہدوں میں بھی اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے۔

وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن چیف شہباز شریف کی طرف سے ذکاء اشرف کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے، پی سی بی چیئرمین شپ کے معاملے پر اس وقت بڑا بریک تھرو سامنے آیا، جب نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق صدر آصف زرداری اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وجہ تنازعہ نہیں بننا چاہتا اور یہ عدم استحکام بورڈ کے لیے اچھا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں