بس ٹرک اور بھاری گاڑیوں کی درآمد پہلے 11 ماہ میں سالانہ 66 فیصد کمی

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بسوں، ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کی درآمدات کاحجم 296 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بسوں، ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کی درآمدات کاحجم 296 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فوٹو: نیٹ

بسوں، ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں بسوں، ٹرکوں اوربھاری گاڑیوں کی درآمدات پر101 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66 فیصدکم ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پہلی سہ ماہی، ٹرکوں وبسوں کی فروخت میں 42 فیصد کمی

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بسوں، ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کی درآمدات کاحجم 296 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مئی 2023ء میں بسوں، ٹرکوں اوربھاری گاڑیوں کی درآمدات پر 2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال مئی کے 36 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 96 فیصد کم ہے۔
Load Next Story