میسی سعودی عرب سے کتنے کروڑ ڈالر کما رہے ہیں

سال 2021 میں ہوئے سیاحتی سفیر کے معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں


ویب ڈیسک June 20, 2023
سال 2021 میں ہوئے سیاحتی سفیر کے معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں (فوٹو: ٹوئٹر)

ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے سعودی کلب الہلال سے کھیلنے کی پیشکش کو مسترد کیا ہے تاہم وہ سعودی عرب کے سیاحتی سفیر کے طور پر پُرکشش معاہدے سے کروڑوں ڈالرز کما رہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے سعودی عرب سے سیاحتی سفیر کے معاہدے پر سال 2021 میں دستخط کیے تھے تاہم اسکی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔

سیاحتی سفیر ہونے کے ناطے سعودی عرب اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 3 سال کے دوران ڈھائی کروڑ ڈالرز یعنی (پاکستانی روپوں میں 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد) معاوضہ ادا کرے گا جبکہ معاہدے کے تحت میسی کو سعودی مقامات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کرنا ہوں گی۔

مزید پڑھیں: میسی چھٹیاں گزارنے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، تصاویر وائرل

اسی طرح سعودی عرب کے خلاف کوئی منفی بیانات دینے سے گریز کرنا ہوگا۔

میسی رواں سال مئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب چھٹیاں منانے گئے تھے جس کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جنہیں خوب پذیرائی ملی تھی۔

مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال کی میسی کو 500 ملین یورو کی بڑی پیشکش

دوسری جانب لیونل میسی کو سال میں ایک بار خاندان کے ہمراہ سعودی عرب آنے پر 20 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے جبکہ سفری اخراجات بھی حکومت ہی ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں: لیونل میسی ''انٹر میامی'' فٹبال کلب جوائن کرینگے، تصدیق ہوگئی

قبل ازیں پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کلب چھوڑنے پر سعودی کلب الہلال نے انہیں 500 ملین یورو (پاکستانی روپوں میں 1.5 کھرب روپے سے زائد) کی پیشکش کی تھی تاہم میسی نے امریکی کلب انٹرمیامی کو ترجیع دی۔

واضح رہے کہ انٹر میامی سے انکا معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Leo Messi (@leomessi)




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں