برطانیہ نے جنسی جرائم پر شام کے وزیرِدفاع اور چیف آف اسٹاف پر پابندی لگا دی

دونوں اعلیٰ عہدیدار مخالفین پر جنسی تشدد کے مرتکب پائے گئے تھے


ویب ڈیسک June 20, 2023
شام کے وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف جنسی تشدد میں ملوث تھے؛ برطانیہ (فوٹو: فائل)

برطانیہ نے شام کے وزیرِ دفاع علی محمود عباس اور چیف آف اسٹاف عبدالکریم محمود ابراہیم کے اثاثے منجمد کردیے اور سفری پابندی عائد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے وزیرِ دفاع علی محمود عباس اور شامی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالکریم محمود ابراہیم پر الزام ہے کہ انھوں نے حکومتی مخالفین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

برطانیہ کی ''فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس'' کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع علی محمود عباس نے منظم طریقے سے مخالفین کے خلاف عصمت دری اور جنسی یا صنفی بنیاد پر تشدد کی دیگر اقسام کا استعمال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شامی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالکریم محمود ابراہیم بھی عصمت دری اور تشدد کی دیگر اقسام کے ذریعے مخالفین پر دباؤ ڈالنے میں ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں