حریم شاہ ویڈیو لیک کیس صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور

صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا لیکن براہ راست مقدمہ درج کرلیا گیا، وکیل


ویب ڈیسک June 20, 2023
صندل خٹک نے موبائل دے دیا تاہم حریم شاہ کا موبائل نہیں لیا گیا، وکیل صندل خٹک:فوٹو:فائل

حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس میں ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواست ضمانت مںظور ہوگئی۔

اسلام آباد کی عدالت میں حریم شاہ ویڈیو لیک کیس میں صندل خٹک کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان کی عدالت میں صندل خٹک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کرلیاگیا۔ حریم شاہ کی صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے لاہور اور پشاور میں درخواست خارج ہوئی۔ صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شئیر کی، خود ریکارڈنگ نہیں کی اور نہ ہی ان کے موبائل فون سے کوئی ثبوت ملا۔

مزید پڑھیں: صندل خٹک کی گرفتاری پر ٹک ٹاکر حریم شاہ آبدیدہ ہوگئیں

 

وکیل صندل خٹک کے کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا وڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں۔ حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں۔ جس نے بھی بنائیں حریم شاہ کی ویڈیوز ان کی رضامندی سے بنائی گئیں۔ صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا۔ صندل خٹک نے موبائل دےدیا لیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں