یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی اسمگلر گرفتار

مرکز ممتاز آرائیں سے واقعے کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا


ویب ڈیسک June 20, 2023
فوٹو: فائل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس وہاڑی کی ٹیم نے 24 گھنٹے کی اَن تھک محنت سے ملزم کو گرفتار کیا، ممتاز آرائیں سے واقعے کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزم سے اہم دستاویزات اور موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یونان کشتی واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، پنجاب پولیس ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو ملزمان کی گرفتاری و تفتیش میں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اندوہناک سانحے میں ملوث سفاک ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں