آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے وزیراعظم

چین نے حالیہ دنوں میں پاکستان کی بے مثال مدد کی ہے جبکہ سعودی عرب اور قطر بھی تعاون کررہے ہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک June 20, 2023
آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی شرائط پوری کردی ہیں، شہباز شریف:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے۔

چشمہ 5 نیوکلیئر پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے باوجود معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے۔ چین ایسے وقت میں ہماری مدد اور ریسکیو کے لیے آگے آیا۔ پاکستان کو چین کے علاوہ دیگر دوست ممالک کا بھی تعاون حاصل رہا ہے لیکن خاص طور پر اس موقع پر چین کی جانب سے مالی مدد انتہائی اہم ہے جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کیلئے تمام شرائط پوری کردی ہیں تاہم معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے۔ مگر چین کے ساتھ سعودی عرب اور قطر تاحال پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کی بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورِحکومت میں رکھی گئی تھی۔ پچھلی حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے میں ڈال دیا تھا۔ پاکستان کی نئی فوجی قیادت کا شکرگزارہوں کہ اس منصوبے میں گہری دلچپسی لی۔ یہ منصوبہ سول اور ملٹری لیڈرشپ کے ون پیج پر ہونےکا نتیجہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں