عامر سہیل نے نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کیلئے نوٹس بھجوا دیا

مینجمنٹ کمیٹی کو 19 جون تک کام کرنے کی مہلت دی گئی تھی، نوٹس


Sports Reporter June 20, 2023
مینجمنٹ کمیٹی کو 19 جون تک کام کرنے کی مہلت دی گئی تھی، نوٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عامر سہیل نے کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو کام کرنے سے روکنے کیلئے نوٹس بھجوا دیا۔

لیگل نوٹس میں چیف الیکشن کمشنر اور وفاقی وزارت رابطہ کمیٹی سے استدعا کی گئی ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو کام کرنے سے روکا جائے، انکی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مینجمنٹ کمیٹی کو 19 جون تک کام کرنے کی مہلت دی تھی، جس کی معیاد گزر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدت ختم ہونے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: نجم سیٹھی کے جانے سے بورڈ ملازمین میں بےچینی کی لہر دوڑ گئی

سابق کرکٹر نے نوٹس بطور سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان بھجوایا، انکا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیرون ملک کرکٹ کے بہتری اور فلاح میرا مقصد ہے، پی سی بی کے امور قانون کے مطابق چلائے جانے چاہئیے۔

مزید پڑھیں: نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں، سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وجہ تنازعہ نہیں بننا چاہتا اور یہ عدم استحکام بورڈ کے لیے اچھا نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ان حالات میں میں چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا امیدوار نہیں تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں