پڑھی لکھی خواتین میںنشے کارجحان بڑھ گیا

وزارت انسدادمنشیات کوروک تھام کاٹاسک دیدیا،ذرائع،کوئی پلاننگ نہیں،سینئرافسر۔


Numainda Express September 17, 2012
وزارت انسدادمنشیات کوروک تھام کاٹاسک دیدیا،ذرائع،کوئی پلاننگ نہیں،سینئرافسر, فوٹو: فائل

ملک میں رواں سال خواتین میں نشے کااستعمال تیزی سے بڑھ گیا ہے۔

وزارت انسدادمنشیات کے پلاننگ اینڈمانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کے مطابق مختلف شہروںمیںکئے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ منشیات کا سب سے زیادہ استعمال تعلیم یافتہ خواتین میںہورہاہے منشیات کی عادی 47فیصدخواتین کالج اور یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ،21فیصدخواتین کی تعلیم میٹرک یاپرائمری جبکہ 47 فیصدخواتین شادی شدہ ہیں۔ 43 فیصد خواتین کومنشیات انکے دوست جبکہ 15.6 فیصد لوگوںکو منشیات ہمسائیوںکے ذریعے مہیا کی جاتی ہیں۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ نشے کی عادی خاتون سے پورا خاندان متاثرہوتاہے لہذا وفاقی حکومت نے وزارت انسدادمنشیات کوخصوصی ٹاسک دیاہے کہ وہ نشے کی روک تھام کے لیے سیمینار، ورکشاپس اورآگہی واک کرائے۔ وزارت کے سینئرافسر نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ اس سلسلے میں وزارت انسدادمنشیات نے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی اور سروے کے بعدفنڈزکی قلت کے باعث دیگر منصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی سرد خانہ کی نظرہونیکااندیشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |