رواں برس 160 ممالک کے 20 لاکھ عازمین حج کی میزبانی کریں گے سعودی عرب

مقدس مقامات تک جانے کے لیے 9 اسٹیشنوں، 17 ٹرینوں اور 24 ہزار بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک June 20, 2023
رواں برس سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28 مئی کو ہوگی؛ (فوٹو: فائل)

سعودی عرب نے کہا ہے کہ 160 ممالک سے آنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی سرزمینِ مقدس پر میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے سرزمینِ مقدس میں اللہ کے مہمانوں کے شایان شان استقبال کی تیاری سے متعلق ایک دستاویزی فلم کا اجرا کیا۔ یہ دستاویزی فلم حج کے مناسک ادا کرنے کی تیاری کے موقع پرپیش کی جا رہی ہے۔

تقریب سے خطاب میں حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ اللہ مہمانوں کی شاندار میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ چند دنوں کے بعد دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے لاکھوں مسلمان اس عظیم تلبیہ کا ورد کریں گے۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائد مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے پہنچیں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں حاجیوں کی ہر ممکن خدمت کریں گے۔

وزیر حج و عمرہ نے بتایا کہ سعودی عرب میں مقدس مقامات میں نقل و حمل کے لیے ایک مربوط انفراسٹریکچر ترتیب دیا ہے جو 9 اسٹیشنوں اور 17 ٹرینوں پر مشتمل ہے جس میں فی گھنٹا 72 ہزار مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔

اس کے علاوہ حجاج کرام کو مقدس مقامات تک لانے اور لے جانے کے لیے 24 ہزار بسیں بھی موجود ہیں۔ منی میں 21 لاکھ 92 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط دنیا کا سب سے بڑا خیمہ شہر بسایا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں