جنسی ہراسگی کا الزام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ ‘ کے پروڈیوسر کیخلاف مقدمہ درج

الزامات عائد کرنے والی اداکارہ ڈرامے کی ٹیم کا حصہ رہ چکی ہیں


ویب ڈیسک June 20, 2023
مقدمہ درج کرنے کے بعد اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

بھارتی ڈرامے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کے پروڈیوسر کے خلاف جنسی ہراسگی کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کی کاسٹ میں شامل اداکارہ کی شکایت پر پروڈیوسر آست کمار مودی کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اداکارہ نے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں ڈرامے کے پروڈیوسر آست کمار مودی، پروجیکٹ ہیڈ سہیل رامانی اور ایگزیکٹو پروڈیوسر جیتن بجاج پر کام کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ذہنی اذیت پہنچانے کے الزامات عائد کیے۔ الزامات عائد کرنے والی اداکارہ 15 سال قبل ڈرامے کی کاسٹ سے علیحدہ ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں