بچے مسلمان ہیں میرا اسلام قبول کرنے کا ارادہ نہیں سنیتا مارشل

شوہر اور ان کے گھر والوں نے اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا ، اداکارہ


ویب ڈیسک June 20, 2023
باہر گھومنے جاتی ہوں لیکن پاکستان کے علاوہ کہیں اور نہیں رہ سکتی،سنیتا مارشل:فوٹو:فائل

اداکارہ اور ماڈل سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کے بچے مسلمان ہیں تاہم وہ اسلام قبول کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے حوالے سے ان پر کوئی زبردستی نہیں ہے۔ شادی روز کے فیصلہ کیا تھا کہ بچے اسلام کو فالو کریں گے اور اس فیصلے پر عمل کیا ہے۔ میرے بچےنماز اور قرآن پڑھتے ہیں اور روزے رکھتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوہر اداکار حسن احمد اوران کے گھر والوں نے کبھی اس سلسلے میں دباؤ نہیں ڈالا۔ سوشل میڈیا پر اس بارے میں کمنٹس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سنیتا مارشل نے مزید کہا کہ میرے بھائی بہن سب ملک سے باہر رہتے ہیں۔ میں گھومنے پھرنے تو باہر جاتی ہوں لیکن پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں رہ سکتی۔

اداکارہ سنیتا مارشل اور حسن احمد کی شادی 2008 میں ہوئی تھی اوردونوں کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں