ضمانت منظور عدالت کا شہریار آفریدی کو رہا کرنے کا حکم

نو مئی کے واقعے پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی ہے


ویب ڈیسک June 20, 2023
(فوٹو : فائل)

نو مئی کے واقعات کے بعد تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی، عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نوید خان نے سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

شہر یار آفریدی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے پیر کو شہریار آفریدی کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں