
بھارتی فلم نگری میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور سوناکشی سنہا بڑی اسکرین پر تو اپنی صلاحیتوں کے باعث دھاک بٹھا ہی رہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر بھی تہلکا مچا رکھا ہے، جہاں انتہائی کم عرصے میں ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے جو بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان، اکشے کمار اور سونم کپور کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
فیس بک پر ان کے مداحوں کی جانب سے ایک کروڑ لائکس ہونے پر سوناکشی پھولے نہیں سمارہی ، اس سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فیس بک پر یہ سنگ میل عبور کرنے پر وہ اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار پر بہت خوش ہیں اور یہ لمحات ان کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔