رائیونڈ قاری کی جنسی درندگی کا شکار بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

قاری نے جنسی زیادتی کے بعد جرم چھپانے کے لیے بچے کو بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا تھا


ویب ڈیسک June 20, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

رائیونڈ میں قاری کی جنسی درندگی کا شکار بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، چند روز قبل قاری نے 8 سالہ ثمر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قاری نے جنسی زیادتی کے بعد جرم چھپانے کے لیے بچے کو بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا تھا، 10 روز اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔

واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔