اونٹ کے منہ میں زیرہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 34 پیسے فی لیٹر کمی کردی

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی جس کی وزیراعظم نوازشریف نے توثیق کردی۔

کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 107 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک کمی کر دی گئی ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 51 پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں ایک روپے 94 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے8 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 93 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں صرف 34 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی، کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 107 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 109 روپے 34 پیسے، ایچ او بی سی 136 روپے 63 پیسے، مٹی کا تیل 98 روپے 34 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 94 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Load Next Story