پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی

لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی اور قیادت کو بلیک میل کیا، صدر پی پی پنجاب


ویب ڈیسک June 20, 2023
فوٹو فائل

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے سینئر قانون دان اور پی پی رہنما لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی جس پر اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'لطیف کھوسہ کو بارہا یاد کرایا کہ وہ پارٹٰ لائن اور طے کردہ حدود کو پار نہ کریں گے انہوں نے ہدایت پر عمل نہیں کیا'۔

پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلزپارٹی میں آئے مراعات بھی لیتے رہے جبکہ وہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بھی لگانا چاہتے تھے، عہدہ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی قیادت کے خلاف بلیک میلنگ شروع کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |