اسلام آباد میں ترکیہ کے تعاون سے جدید ڈولفن فورس بنائیں گے وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں نیشنل پولیس اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

فوٹو: فائل

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ترکیہ کے تعاون سے جدید دولفن فورس بنائیں گے اور اہلکاروں کو تربیت کیلئے ترکیہ بھیجا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں نیشنل پولیس اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو پولیس کی کارکردگی پر فخر ہے، پولیس کی کارکردگی ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق رہی ہے، پولیس نے کبھی فرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کی اور بلا خوف و خطر اپنے فرائض سر انجام دیے۔


وزیراعظم نے کہا پولیس اور اُن کے اہل خانہ کا علاج حکومت کی ذمہ داری ہے، نیشنل پولیس اسپتال کو بہت پہلے بن جانا چاہئے تھا۔

شہباز شریف نے کہا ترکیہ کی مدد سے اسلام آباد مں ڈولفن فورس بنائیں گے اور اہلکاروں کو جدید تربیت کیلئے ترکیہ بھیجا جائے گا، پولیس کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کیلئے جن بھی وسائل کی ضرورت ہے اسکو سخت معاشی حالات کے باوجود فی الفور پورا کریں گے۔

 
Load Next Story