مریض کی ہلاکت پر لواحقین نے توڑپھوڑ کرکے عباسی شہید اسپتال کا نقشہ ہی بدل ڈالا

مریض کی ہلاکت پر مشتعل لواحقین نے ایمرجنسی سینٹر میں کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے، کرسیاں، اسٹریچر اور بیڈز کو توڑ دیا


ویب ڈیسک April 30, 2014
مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کے دوران اسپتال کے باہر پولیس کی 2 موبائل اور سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے تاہم کسی نے کارروائی نہیں کی۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

PESHAWAR: عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض کی ہلاکت پر لواحقین نے ہلہ بول کر توڑ پھوڑ شروع کردی اور دیکھتے ہی دیھکتے اسپتال کا نقشہ ہی بدل ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے عباسی شہید اسپتال ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث زیر علاج مریض کی ہلاکت کے بعد لواحقین مشتعل ہوگئے اور ایمرجنسی سینٹر میں کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے، کرسیاں، اسٹریچر اور بیڈز کو توڑ دیا جب کہ ایکسرے روم اور ایم ایل کے دفتر میں بھی شدید ہنگامہ آرائی کی اور اس دوران اسپتال میں داخل ہونے والے افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

لواحقین کی جانب سے توڑ پھوڑ کے دوران ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایمرجنسی سے غائب ہوگیا جب کہ اسپتال کے باہر پولیس کی 2 موبائل اور سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے تاہم کسی نے مشتعل افراد کو روکنے کی زحمت نہ کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مظاہرین نے اسپتال کا نقشہ ہی بدل ڈالا۔ ہنگامہ آرائی کے دو گھنٹے بعد پولیس نے 8 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں