امریکی ویزا مسترد ہونے والے ممالک میں پاکستان کا کونسا نمبر ہے فہرست جاری

یورپی ملک موناکو کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح صفر فیصد رہی، اعداد و شمار جاری

فوٹو: فائل

عالمی ادارہ شماریات (ورلڈ آف اسٹیٹکس) نے امریکی ویزے مسترد ہونے کی شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ورلڈ آف اسٹیٹکس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں پاکستانیوں کی امریکی ویزے کی درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 31 فیصد رہی جبکہ بھارتیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

افغان شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 53 فیصد، ایران 54 فیصد، اور چینی شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 30 فیصد رہی۔
Load Next Story