بلوچستان اسمبلی میں آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

کسی واقعے کو بنیاد بنا کر آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کی کردار کشی قابل مذمت ہے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک April 30, 2014
قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر دشمنوں کو پاکستان کے وقار کو مجروح کرنے کا موقع دیا گیا جس کی ایوان شدید مذمت کرتا ہے، قرارداد فوٹو: فائل

TORONTO: بلوچستان اسمبلی میں آئی ایس آئی کو بدنام اور ملکی وقار کو مجروح کرنے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد سینئیر صوبائی وزیر نواب ثنا اللہ زہری اور دیگر مسلم لیگی ارکان کی جانب سے صوبائی وزیر سرفراز بگٹی نے پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ کسی واقعے کو بنیاد بنا کر مخصوص میڈیا ہاؤس کی جانب سے پوری دنیا میں اہم قومی اور دفاعی اداروں کو بدنام کرنا اور آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کی کردار کشی قابل مذمت ہے، بلوچستان میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئےعوام اور سرکاری اداروں نے عظیم قربانیاں دیں جبکہ قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر دشمنوں کو پاکستان کے وقار کو مجروح کرنے کا موقع دیا گیا جس کی ایوان شدید مذمت کرتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیشن کا قیام خوش آئند ہے، اجلاس میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ 26 اپریل کو سندھ اسمبلی میں بھی آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ پر الزامات کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں