شمالی وزیرستان میں بم دھماکا پاک فوج کے دو جوان شہید

اسپین وام میں ہونے والے دھماکے میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ نے جام شہادت نوش کیا


June 20, 2023
(فوٹو : فائل)

شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسپین وام کے علاقے میں نصب دیسی ساختہ دھماکے کے نتیجے میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد دہشت گردوں کی موجودگی اور اُن کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں