امریکا نے 352 ارب ڈالر سے اٹیمی ہتھیار جدید بنانے کا منصوبہ بنالیا

5 ہزار113ایٹمی ہتھیارہیں،B61قسم کے 7میں سے ایک بم کو جدید بنانے پر 10ارب ڈالر لگیں گے، تھنک ٹینک کا انکشاف۔


AFP September 17, 2012
5 ہزار113ایٹمی ہتھیارہیں،B61قسم کے 7میں سے ایک بم کو جدید بنانے پر 10ارب ڈالر لگیں گے، تھنک ٹینک کا انکشاف, فوٹو: اے ایف پی

لاہور: امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق دفاعی بجٹ میں کٹوتی کے باجود امریکا اپنے ہتھیاروں کوجدیدبنانے کا منصوبہ بنارہاہے۔

امریکا کے پاس اس وقت 5 ہزار113 ایٹمی ہتھیارہیں۔ اس منصوبے پراٹھنے والے اخراجات کے بار ے میں کوئی سرکاری تخمینہ تونہیں بتایاگیالیکن واشنگٹن کے ایک تھینک ٹینک کا کہناہے کہ کم ازکم352ارب ڈالرخرچہ آئے گادیگر ماہرین اسے اس سے بھی مہنگامنصوبہ قراردے رہے ہیں۔ B61 قسم کے 7 میں سے ایک بم کوہی جدیدبنانے پر 10 ارب ڈالرلاگت آسکتی ہے۔اوہائیوقسم کی12 آبدوزوں کی تبدیلی پر110ارب ڈالرلاگت آسکتی ہے۔

بیلسٹک میزائلوں Minuteman III کی اپ گریڈیشن پر7 ارب ڈالر،ایٹمی ہتھیارلے جانیوالے F-35 طیاروں کے فلیٹ کوبدلنے پر 162ارب ڈالر اوران لیبارٹریوں کوجہاں ان ہتھیاروں کو جدیدبنایاجاناہے کونئے آلات سے لیس کرنے پر88ارب ڈالرخرچ ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں