لیاری ککری گراونڈ جدید اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل بلاول بھٹو آج افتتاح کریں گے

80 کروڑ کی لاگت سے شروع ہونے والے منصوبے پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات آئے ہیں


Zubair Nazeer Khan June 21, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے مشہور ککری گراونڈ پر عالمی معیار کا کثیر المقاصد اسپورٹس کمپلیکس تیار ہوگیا، پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج اس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔

کراچی کے میئر مرتضی وہاب صدیقی نے اسپورٹس کمپلیکس کو لیاری کے عوام کیلیے لیے خوبصورت تحفہ قرار دیا ہے۔ ککری گراونڈ پر ساڑھے چار ایکٹر پر پھیلے بلاول بھٹو ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس میں علاقہ مکینوں کو کھیلوں کی مختلف سہولیات میسر ہوں گی۔

گراؤنڈ میں سات کروڑ روپے کی لاگت سے تین ہزار نستوں کے ساتھ عالمی معیار کا آسٹرو ٹرف فٹبال گراونڈ، باکسنگ ایرینا، جوڈو کراٹے، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس کورٹ بنایا گیا ہے۔ جدید طرز کا جمنازیم، جوکنگ ٹریک، لائبریری ، روف ٹاپ کیفے ٹیریا اور انڈور پارکنگ ایریا اپنی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔

کراٹے ہال کو بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ باکسنگ آرینا کو استاد محمد علی کمبرانی سے منسوب کیا گیا ہے۔ 80 کروڑ کی لاگت سے شروع ہونے والے منصوبے پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات آئے ہیں۔

دریں اثنا مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے منگل کی شب اسپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اور افتتاحی تقریب سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی نے کہا کہ قدیم ککری گراونڈ پر بننے والااسپورٹس کمپلیکس پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے اہل لیاری کے لیے خوبصورت تحفہ ہے، کھیلوں کے حوالے سے معروف لیاری کے نوجوانوں کو یہاں میسر سہولیات کی بدولت صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ محترمہ بینظر بھٹو شہید کی شادی کے مقام پر ان کی شادی والے دن ہی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |