پی ٹی آئی کے سابق وزیر غلام سرور خان گرفتار

سابق وزیر ہوا بازی کیخلاف تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے


ویب ڈیسک June 21, 2023
غلام سرور خان کے ساتھ پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی کو بھی گرفتار کیا گیا:فوٹو:فائل

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان کو ڈیڑھ مہینے کی کوششوں کے بعد اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ غلام سرور خان کو اسلام آباد میں ان کے دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی مصورحیات خان اور سابق صوبائی اسمبلی کے رکن عمار صدیق خان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

غلام سرورخان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ 3 سابق ارکان اسمبلی 9 مئی کے پرشدد واقعات میں راولپنڈی پولیس کو بھی مطلوب تھے۔ پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |