مشکوک کیچز آسٹریلوی کرکٹرز کیخلاف ’چیٹر‘ کے نعرے لگنے لگے

جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر مارنس لبوشین نے اولی روبنسن کا شارٹ لیگ پر ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے کا دعویٰ کیا

جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر مارنس لبوشین نے اولی روبنسن کا شارٹ لیگ پر ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے کا دعویٰ کیا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

انگلش کراؤڈ نے آسٹریلوی کرکٹرز کیخلاف 'چیٹر' کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر مارنس لبوشین نے اولی روبنسن کا شارٹ لیگ پر ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے کا دعویٰ کیا، فیلڈ امپائر نے فیصلہ تھرڈ آفیشل کے پاس بھیجا، اس دوران کراؤڈ نے نعرے بازی شروع کردی۔


یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بلےباز کی انگلش بولر کو کیچ پکڑنے سے روکنے کی ویڈیو وائرل

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے پرانے کھلاڑی بے ایمانی سے باز نہیں آئیں گے، تھرڈ امپائر نے کیچ کو درست قرار دے دیا، اس کے باوجود کراؤڈ کی جانب سے فقرے کسے جاتے رہے۔

اس سے قبل پہلے روز کیمرون گرین کی جانب سے بین ڈکٹ کے کیچ کو بھی مشکوک قرار دیا گیا تھا۔
Load Next Story