ساف فٹبال منتظمین کا پاک بھارت میچ ری شیڈول کرنے سے صاف انکار

قومی ٹیم کا مقابلہ آج شام 7 بجے بھارت کیخلاف شیڈول ہے


Sports Reporter June 21, 2023
قومی ٹیم کا مقابلہ آج شام 7 بجے بھارت کیخلاف شیڈول ہے (فوٹو: فائل)

ساف فٹبال چیمپئین شپ کے منتظمین نے پاکستان کا بھارت کیخلاف پہلا میچ ری شیڈول کرنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹورنامنٹ سے محض ایک روز قبل بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کو ویزے جاری کیے گئے، قومی ٹیم کو آج شام میں روایتی حریف خلاف میچ کھیلنا ہے تاہم گرین شرٹس اب تک ماریشس میں موجود ہے۔

قومی ٹیم کو ویزا کے اجرا میں تاخیر اور اب میچ ری شیڈول کرنے سے منتظمین کے انکار نے انتظامیہ کو مشکل میں ڈال دیا ہے، گرین شرٹس تاخیر کی وجہ سے اپنی مقررہ پرواز سے روانہ نہیں ہوسکی، قومی ٹیم کو گزشتہ روز ممبئی ایئر پورٹ پہنچنا تھا۔

مزید پڑھیں: ساف فٹبال چیمپئین شپ؛ قومی ٹیم آج ممبئی کیلئے اڑان بھرے گی

مطلوبہ پرواز ملنے کی صورت میں ٹیم بدھ کی صبح 9 بجے بنگلور پہنچے گی جبکہ روایتی حریف اور میزبان بھارت سے مقابلہ شام 7 بجے طے ہے۔

دوسری جانب منتظمین نے پاکستان فٹبال فیدڑیشن سے معذرت کرتے ہوئے مطلع کیا کہ دیر سے ویزوں کے اجرا اور پرواز میں تاخیر کے باوجود ٹیم کا پہلا میچ ری شیڈول نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: ساف فٹبال چیمپئین شپ؛ پاکستان کو بھارت جانے کیلئے ویزے جاری

پاکستان کو اپنا دوسرا میچ 24 جون کو کویت اور تیسرا 27 تاریخ کو نیپال کے خلاف کھیلنا ہے، ایونٹ 4 جولائی تک شیڈول ہے۔

بھارتی فٹبال ٹیم کے غیر ملکی کوچ ایگور اسٹیمک نے کہا ہے کہ رینکنگ سے قطع نظر پاکستان ٹیم ساف فٹبال چیمپئین شپ میں سرپرائز دے سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔