عمران خان پے درپے شکستوں کے بعد اب الیکشن کے نام سے بھی گھبراتے ہیں رانا ثنااللہ
عام انتخابات میں شکست سے عمران خان کا سہانا سپنا ٹوٹ گیا ہے،وزیر قانون پنجاب
وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ایک بار پھر اپنی توپوں کے رخ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں شکست سے عمران خان کا سہانا سپنا ٹوٹ گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو طاہر القادری کی شاگردی مبارک ہو اور اب ان کے پاس بھی تحریک چلانے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں شکست سے عمران خان کا سہانا سپنا ٹوٹ گیا ہے جبکہ پے درپے شکستوں کے بعد اب وہ الیکشن کے نام سے بھی گھبراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور بہت جلد اس پر قابو پالیں گے۔