پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو چیئرمین سینیٹ کی مراعات پر تحفظات

14 ارب کی کرپشن ،صرف چیئرمین نادرا مستعفی، باقی کام کر رہے ہیں، نور عالم


ہاکی عہدیدار کو اجلاس سے نکال دیا گیا، فٹبال فیڈریشن الیکشن نہ ہونے پر تشویش۔ فوٹو:فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات پر تحفظات کر دیا۔

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کے معاملہ پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان ،شیخ روحیل اصغر، سنیٹر محسن عزیز اورسلیم مانڈوی والا نے معیشت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں انکشاف ہوا نادرا سمارٹ کارڈ، مردم شماری ٹیبلٹ خریداری میں 14 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے اس معاملہ میں سابق چیئرمین نادرا کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں بڑا اضافہ، خاندان کو بھی ڈھیروں سہولتیں

نور عالم خان نے کہا اتنی بڑی کرپشن پر صرف چیئرمین نادرا نے استعفیٰ دیا دیگر افسران کام کر رہے ہیں، روحیل اصغر نے کہا جہاں پر بھی عوام کے پیسے کا نقصان ہو رہا ہے پی اے سی کا کام ہے اس پر بحث کرے، سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا ارکان سینیٹ کے لئے صرف 20 روپے فی کلومیٹر الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے باقی ساری چیزیں چیئرمین سینیٹ کے لئے تھیں، اسپیکر کا نام بھی ڈال دیا گیا، اجلاس میں ایک ارب 3 کروڑ لاگت کا وزارت آبی وسائل کا جباں بحالی منصوبہ 3 ارب 95 کروڑ روپے میں مکمل ہونے کا انکشاف ہوا۔

اجلاس میں بتایاگیا گومل زم ڈیم کے پاور یونٹ میں خرابی سے ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نواب شیر وسیر کی زیرصدارت ہوا، اسپورٹس بورڈ سے الحاق نہ ہونے پر قائمہ کمیٹی نے اجلاس میں شریک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین کو اجلاس سے نکال دیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا حیرانگی ہے فیفا فنڈنگ کر رہی ہے لیکن نارملائزیشن کمیٹی کا کوئی بینک اکاونٹ نہیں، اجلاس نے فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہ کرانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ، چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا اگر فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہیں ہونگے تو فیفا گرانٹ کیسے دے گی؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |