لاہور میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی 3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار


فوٹو : ایکسپریس نیوز
گرفتار ملزمان کا سرغنہ حسنین، عرفان اور اس کا ساتھی نعیم شامل ہیں۔ ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون، ایک عدد ٹریکٹر اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔
ڈی ایس پی اغواء برائے تاوان سیل میاں توقیر انجم کے مطابق ملزمان شہریوں سے گن پوائنٹ پر راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان نے دوران تفتیش ٹریکٹر چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتیں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے ڈی ایس پی کے آر اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیے۔