عسکری ٹاور حملہ کیس خدیجہ شاہ  نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

انسداد دہشتگردی عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

خدیجہ شاہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامدز ہیں:فوٹو:فائل

عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

لاہور میں انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی۔


درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کا عسکری ٹاور حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خدیجہ شاہ 9 مئی کو عسکری ٹاور پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

مزید پڑھیں: خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 جون کو پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
Load Next Story