سابق عالمی چیمپئین برازیل کو 181ویں رینک کی ٹیم کے ہاتھوں شکست

دوستانہ الاقوامی میچ میں سینگال نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دیدی


ویب ڈیسک June 21, 2023
دوستانہ الاقوامی میچ میں سینگال نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دیدی (فوٹو: فائل)

پانچ بار کی سابق عالمی چیمپئین برازیل کو عالمی رینکنگ میں 181 ویں نمبر پر موجود سینگال نے دوستانہ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دیدی۔

اسپین میں کھیلے گئے دوستانہ بین الاقوامی میچ میں افریقی چیمپئن سینیگال نے برازیل کو 2-4 سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی، میچ کے آغاز پر برازیل کی جانب سے 11 ویں منٹ میں لوکاس پیکویٹا نے گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم 10 منٹ بعد حبیب ڈلایو نے سینیگال کی طرف سے گول کرکے میچ برابر کردیا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں سینیگال نے جارحانہ کھیل پیش کیا، 52 ویں منٹ میں برازیل کے اسٹرائیکر مارکیوہنوس نے اپنی ہی گول پوسٹ میں بال جال میں پھینک دی اور یوں سینیگال کو برتری حاصل ہوگئی تاہم 58 ویں منٹ میں مارکیوہنوس نے گول کرکے ٹیم کا اسکور برابر کردیا۔

مزید پڑھیں: ''رونالڈو'' کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ کی زینت بن گیا

انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہونے والے سینیگال کے سیڈیو مانے نے واپسی پر دو گولز داغ کرکے ٹیم کو فتحیاب کروایا۔

سابق عالمی چیمپئین برازیل قطر میں کھیلے گئے عالمی ورلڈکپ کے بعد سے کوچ سے محروم ہے جبکہ انجری کے باعث انہیں کپتان نیمار جونئیر کی خدمات حاصل نہیں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں