لاپتا آبدوز کینیڈین طیارے نے سمندرمیں آوازوں کا پتہ لگا لیا

لاپتا آبدوز میں پاکستانی باپ بیٹا سمیت 5 افراد سوار ہیں


ویب ڈیسک June 21, 2023
لاپتا آبدوز بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کا نظارہ کرنے گئی تھی:فوٹو:فائل

بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کی تلاش میں شامل کینیڈین طیارے نے سمندر میں آوازوں میں کا پتہ لگا لیا جبکہ آبدوز میں 25 گھنٹے کی آکسیجن باقی رہ گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا کے طیارے نے بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام پرآوازوں کی نشاندہی کی ہے۔ زیر آب آبدوز کی تلاش کے لیے استعمال ہونے والے آلات نے آوازوں کا پتا لگایا ہے جو اطلاعات کے مطابق ہر 30 منٹ بعد سنائی دے رہی ہیں۔

امریکی حکام نے آوازیں موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ لاپتا آبدوز کی تلاش میں امریکا اور کینیڈا کے بحری جہاز اور طیارے حصلہ لے رہے ہیں جبکہ روسی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ آبدوز کے ریسکیو آپریشن پر 100 ملین ڈالر کے اخراجات آ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے جانے والی لاپتا آبدوز میں 2 پاکستانی بھی تھے

آبدوز میں موجود افراد کے لیے آئندہ چندگھنٹے اہم ہیں اور اگر کل دوپہر تک تلاش کامیاب نہ ہوئی تو پانچوں افراد آکسیجن سے محروم ہوجائیں گے۔ آبدوز میں 2 پاکستانی باپ بیٹا بھی سوار ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آبدوز میں 25 گھنٹے کی آکسیجن باقی ہے۔

بحراوقیانوس میں 111 سال قبل غرق ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کا نظارہ کرنے کے لیے جانے والی لاپتہ آبدوز اتوار کے روز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں