لیبیا کشتی حادثے میں ملوث مزید 2 انسانی اسمگلر گرفتار

ملزمان نے جاں بحق نوجوان سے یورپ بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے ہتھیائے تھے

ملزمان نے جاں بحق نوجوان سے یورپ بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے ہتھیائے تھے

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرانوالہ نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے لیبیا کشتی حادثے کے متاثرہ نوجوان کو یورپ بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے ہتھیائے۔ عمیر یحیی لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔


گرفتار انسانی اسمگلرز میں محسن جاوید اور شرافت علی شامل ہیں جن کا تعلق گجرانوالہ سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گجرانوالہ سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story