ساف فٹبال چیمپئین شپ قومی فٹبال ٹیم بالآخربھارت پہنچ گئی
بغیر پریکٹس گرین شرٹس کی ٹیم آج شام 8 بجے بھارت کے خلاف میدان میں اُترے گی
ساف فٹبال چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بالآخر دو حصوں میں بنگلور پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹورنامنٹ سے محض ایک روز قبل بھارت کی جانب سے گرین شرٹس کو ویزے جاری کیے گئے، قومی ٹیم کو آج شام میں روایتی حریف خلاف شام 8 بجے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں میچ کھیلنا ہے۔
قومی ٹیم کو ویزا کے اجرا میں تاخیر اور میچ ری شیڈول کرنے سے منتظمین کے انکار کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی تھکن کا شکار ہیں اور ہوٹل میں 2 گھنٹے قیام کے بعد اسٹیڈیم روانہ ہونا ہے جبکہ کھلاڑیوں کو پریکٹس کا کوئی موقع بھی نہیں مل سکا ہے۔
ہوٹل میں دو مزید پڑھیں: ساف فٹبال؛ منتظمین کا پاک بھارت میچ ری شیڈول کرنے سے صاف انکار
گرین شرٹس تاخیر کی وجہ سے اپنی مقررہ پرواز سے روانہ نہیں ہوسکی، قومی ٹیم کو گزشتہ روز ممبئی ایئر پورٹ پہنچنا تھا۔
مطلوبہ پرواز ملنے کی صورت میں ٹیم بدھ کی صبح بنگلور پہنچی ہے جبکہ سفری تھکن کے باعث کھلاڑی پریکٹس سے بھی محروم رہ سکتے ہیں۔
پاکستان کو اپنا دوسرا میچ 24 جون کو کویت اور تیسرا 27 تاریخ کو نیپال کے خلاف کھیلنا ہے، ایونٹ 4 جولائی تک شیڈول ہے۔